i پاکستان

کراچی ،مختلف ٹریفک حادثات میںخاتون سمیت 6 افراد جاں بحق، ایک زخمیتازترین

June 23, 2026

کراچی مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت کم از کم 6افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ریسکیو حکام اور پولیس کے مطابق پہلا حادثہ پنجاب چورنگی انڈر بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس سے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہو گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ریاض اور اسحاق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت اللہ بچایو کے نام سے ہوئی ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔دوسرا حادثہ گارڈن مدنی مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی راہ گیر خاتون کو کچل دیا۔ حادثے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جن کی شناخت طاہرہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر قیوم آباد کے قریب بھی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے، ریسکیو حکام نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے تمام حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دریں اثنا کراچی میں پنجاب کالونی انڈر پاس میں ٹریفک حادثے کا زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق جاںبحق ہونے والوں کی شناخت ریاض اور اسحاق کے نام سے ہوئی اور حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے شہر جلال پور سے ہے، تینوں افراد مزدوری کرکے گھر لوٹ رہے تھے جب ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور اور اس کا معاون واقعے کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی