i پاکستان

کراچی، ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتارتازترین

June 13, 2025

کراچی میں کیماڑی جیکسن سے پولیس نے ملیر جیل سے فرار ہونے والے ایک اور قیدی کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملیر جیل سے بھاگا ہوا سزا یافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کی حدود سے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سزا یافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کے مقدمے میں گرفتار ہو کر ملیر جیل گیا تھا۔مفرور قیدی کی شناخت سلمان ولد محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار مفرور قیدی کو ملیر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی