i پاکستان

کراچی، ملیر میں گھورنے پر دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے نوجوان زخمی، متعدد موٹر سائیکلیں نذر آتشتازترین

April 14, 2026

کراچی کے علقاے ملیر میں گھورنے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے متعدد موٹر سائیکلیں جلادیں۔تفصیل کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر عمار یاسر سوسائٹی تقوی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت 22 سالہ عبدالرحمان ولد محمد روزی کے نام سے کی گئی، عینی شاہدین کے مطابق ہفتے کی شب دو گرپوں کے درمیانی گھورنے پر جھگڑا ہوا تھا تاہم علاقے کے بزرگ افراد نے دونوں گروپوں میں صلح کرادی تھی۔پیر اور منگل کی شب چند مسلح افراد آئے اور تلخ کلامی کے بعد گالم گلوچ شروع کردی، اس دوران فائرنگ بھی کی گئی جس سے مذکورہ نوجوان زخمی ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی