i پاکستان

کراچی، منکی پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ، مریض آئسولیشن منتقلتازترین

April 09, 2026

کراچی میں منکی پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ ہو گیا جس کے بعد محکمہ صحت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔سندھ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق 22 سالہ نوجوان میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، مریض کا تعلق بفرزون سے ہے اور رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسے فوری طور پر آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ایم ایس کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کی کوئی سفری ہسٹری سامنے نہیں آئی، جس کے باعث مقامی سطح پر وائرس کے پھیلائو کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں ایم پاکس کا پہلا کیس مارچ میں رپورٹ ہوا تھا، جبکہ اب دوسرا کیس سامنے آنے کے بعد صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی