i پاکستان

کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 خواتین جاں بحقتازترین

April 14, 2026

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔حادثہ ناظم آباد میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس کے اعلی حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ڈمپر کو قبضے میں لیکر حراست میں لئے گئے ڈرائیور کیخلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے، ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشوں کو ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی