مسجد میں نمازی بن کر گاڑیاں چرانے والا 57 سالہ کار لفٹر گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسجد میں نمازی کا بھیس اختیار کرکے باہر کھڑی گاڑیاں چوری کرنے والے ملزم سے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے تفتیشی افسران نے تفتیش مکمل کرلی، ملزم کے 14 مقدمات پر مشتمل کریمنل ریکارڈ کا بھی سراغ مل گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم صرف گاڑی چوری کرنے کے لیے گھوٹکی سے کراچی آتا، واردات کے بعد چوری شدہ گاڑی کو کوئٹہ منتقل کرکے فروخت کرتا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت انصاف علی ولد میر خان کے نام سے ہوئی ہے، جو سال 2000 سے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی