i پاکستان

کراچی، مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کی ضمانت منظورتازترین

June 02, 2025

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم کے والد کی ضمانت منظور کرلی۔غیر قانونی اسلحہ کیس میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ کی عدالت کے روبرو ہوئی۔دورانِ سماعت وکیل صفائی خرم اعوان ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمہ جھوٹا ہے، صرف ارمغان کا والد ہونے کی سزادی جارہی ہے۔ ملزم کو کئی مقدمات میں ملوث کردیا گیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کامران اصغر قریشی کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے رہا کردیا جائے۔یاد رہے کہ ملزم کامران اصغر قریشی کیخلاف اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مقدمہ درج کیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ملزم کامران اصغر قریشی کیخلاف مجموعی طور پر 4 مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی