کراچی کے علاقے نارتھ کراچی فاروق اعظم مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، مقتول گھرسے نمازفجرکی ادائیگی کے لیے نکلا تھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ گھات لگائے بیٹھے مسلح ملزمان نے نشانہ بنایا اور پیچھے سے گولیاں مار کر موقع سے فرار ہوگئے، مقتول ریحان کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ یہ ریحان کی خاتون سیدوسری شادی تھی،مقتول ریحان کی اہلیہ کا پہلے شوہرسے ایک بیٹا بھی ہے جو انہی کے ساتھ مقیم ہے۔پولیس کے مطابق اہلخانہ اورعینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں، جائے واقعہ پرفرانزک ٹیموں کی مدد سیاہم شواہد جمع کیے جارہے ہیں تاہم تفتیشی حکام کی جانب سے جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجززحاصل کی جارہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی