وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے تنخواہوں، ہائو س سیلنگ، پنشن اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مظاہرے میں شریک اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ مظاہر ین نے جامعہ کے اساتذہ تنخواہوں اور مالی واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں اور جبری برطرفیوں کے خلاف بھی آواز بلند کی ۔اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں اور جامعہ میں اساتذہ کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی