i پاکستان

کراچی، پاکستان ریلویز کے آپریشن میں 32 ٹن چوری شدہ سامان برآمدتازترین

August 03, 2026

پاکستان ریلویز پولیس نے آپریشن کرکے ریلوے کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔ریلویز پولیس کے مطابق آپریشن کراچی میں کیا گیا جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ ریلوے پٹریاں اور تقریبا 32 ٹن ریلوے مٹیریل برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہیکہ اورنگی ٹائون میں کئے جانے والے آپریشن میں ریلوے پٹریاں چوری کرنے والے 4 ملزمان کو پٹر یاں کاٹنے کے آلات سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔آئی جی پاکستان ریلویز پولیس نے کہا کہ ریلوے مٹیریل چوری اور قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی