کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے کا مقدمہ شیر شاہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق شیرشاہ کا رہائشی نوجوان پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے چل بسا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔دوسری جانب کراچی میں پولیس نے دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں 2 زخمیوں سمیت 5 ڈاکوں کو گرفتار کر لیا جبکہ اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔
سرجانی ٹائون پولیس کے مطابق محمد علی گوٹھ کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوں کو گرفتار کیا گیا جن میں ایک زخمی حالت میں تھا۔زخمی ملزم کو ریاض عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔ ادھر پریڈی پولیس نے جناح گرائو نڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے دوران تین ڈاکوئو ں کو گرفتار کیا جن میں ایک زخمی حالت میں تھا۔زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی