i پاکستان

کراچی، پولیس اور اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج موخرتازترین

July 01, 2025

کراچی میں اساتذہ کے احتجاج اور پولیس کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس ایس پی ساتھ مہظور علی نے بتایا کہ اساتذہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد زیر حراست اساتذہ کو رہا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج فوری طور پر روکنے کا اعلان کیا۔چیئرمین سندھ ایمپلائز آلائنس اشرف خاصخیلی نے کہا کہ پولیس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہم نے اپنا احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، ہم تیرہ محرم الحرام کو دوبارہ احتجاج کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج (بدھ کو) صبح 11 بجے سندھ بھر میں علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی، جس میں کارکنان شریک ہوں گے۔اشرف خاصخیلی نے اس بات کی تصدیق کی کہ تمام گرفتار ساتھیوں کو رہا کر دیا گیا ہے اور اب مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی