کراچی سائٹ سپرہائی وے میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 سالہ بچی گولی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔تفصیل کے مطابق کراچی سپر ہائی وے پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کی زد میں آکر سات سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق فقیرا گوٹھ پر ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جس کی زد میں آکر بچی جاں بحق ہوئی۔پولیس نے بچی کی لاش اسپتال منتقل کردی، بچی کی موت پولیس کی گولی لگنے سے ہوئی یا ڈاکوں کی، اس حوالے سے تفتیش جاری ہیں۔اس سے پہلے بھینس کالونی میں شہریوں اور گارڈ کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ چار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ گارڈ اور شہریوں نے فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موٹرسائیکل، موبائل فونز، چھینی ہوئی رقم برآمد کرلی ،فرار ہونے والوں میں ایک زخمی ڈاکو بھی شامل ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی