i پاکستان

کراچی، پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتارتازترین

June 26, 2025

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت وقار عرف وکی کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ گرفتار ملزم کی تفصیلات تفتیشی عمل کے دوران سامنے آئیں گی۔موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے دونوں ملزمان کے قبضے سے دو پستول برآمد کر کے تحویل میں لے لیں، جنہیں مزید تحقیقات اور فارنزک تجزیے کے لیے متعلقہ شعبے کے حوالے کیا گیا ہے۔ہلاک ڈاکو کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ وارداتوں کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی