i پاکستان

کراچی، پولیس کے مبینہ مقابلہ میں دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، پستول، متعدد موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمدتازترین

June 24, 2025

کراچی میں ضلع وسطی کے علاقے شارع نور جہاں کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی بھی پولیس کی حراست میں آ گیا۔ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق، مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا۔زخمی ملزم کی شناخت ناصر علی ولد سردار علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کے ساتھی کی شناخت صہیب عرف "میجر" ولد حنیف کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، متعدد موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، جو کہ مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے کے شواہد کے طور پر جمع کر لی گئی ہے۔زخمی ملزم ناصر علی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی صہیب تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی