i پاکستان

کراچی پولیس کا کومبنگ سرچ آپریشن، 6 غیر قانونی افغان شہری گرفتارتازترین

September 12, 2026

کراچی میں تیموریہ کی حدود میں پولیس نے کومبنگ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 6 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ و مشکوک عناصر کے خلاف کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، تیموریہ کی حدود میں ایس ڈی پی او شادمان کی زیر نگرانی کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خواتین اہلکار اور انٹیلی جنس سٹاف بھی موجود تھا، کارروائی کے دوران مشکوک افراد کی جانچ پڑتال اور شناخت کی تصدیق کیلئے سرچ ڈیوائس کا استعمال بھی کیا گیا۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران 6 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے خلاف ضابطے کے مطابق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی