i پاکستان

کراچی، پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کا دہشتگرد نوید کپی ہلاک،ساتھی فرارتازترین

June 16, 2025

کراچی میں شاہ لطیف ٹائون میں پولیس نے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دہشتگرد نوید کپی کو ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے شاہ لطیف ٹائون میں مقابلے کے بعد لیاری گینگ وارکے دہشت گرد نوید کپی کو ہلاک کردیا تاہم پولیس مقابلے کے دوران دہشتگرد کا ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشتگرد نوید کپی، بھتہ خوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور متعدد سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ملزم کا شمار منظم جرائم پیشہ گروہ کے کارندوں میں ہوتا تھا جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے 1 رائفل گن، 1 مازرگن، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی ہے۔پولیس کا کہنا ہیکہ ملزم کے خلاف متعدد مقدمات پہلے ہی درج ہیں اور اس کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی