کراچی کے علاقے سائٹ اے میں انٹرنیٹ کیفے میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا پولیس نے سراغ لگا لیا۔ سائٹ اے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیتی میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان بلدیہ ٹائو ن اور اطراف میں لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور ڈاکس کے علاقے سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمان نے چند دن قبل بلدیہ ٹائو ن کے ایک نیٹ کیفے سے موبائل فون چھینے تھے، جس کا مقدمہ چھ دسمبر کو تھانہ بلدیہ میں درج کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمود، ارسلان اور لقمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی