کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پرشارع فیصل پولیس اور ڈاکوئوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ میں 2 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکوئوں سے 3 پستول، چھینے گئے موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ ڈاکو راشد منہاس روڈ پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، پولیس کو دیکھ کرفائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو موقع پر ہی مارے گئے، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زرینہ کالونی قبرستان کے قریب لوٹ مار کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم اور سراج کے نام سے ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی