i پاکستان

کراچی‘ پراسرار طور پر لاپتا ہونیوالے امریکی شہری کے واقعہ کا ڈراپ سین، حقیقت سامنے آگئیتازترین

June 01, 2026

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے امریکی شہری کے لاپتا ہونے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔اپنے بیان میںزید منیر نے کہا کہ اسے اغوا نہیں کیا گیا تھا بلکہ وہ اپنی مرضی سے حیدرآباد شادی کرنے گیا تھا ۔ زید منیر کے مطابق اس نے حیدرآباد میں ایک ہوٹل میں قیام کیا تھا جہاں سے پولیس نے اسے تحویل میں لے کر کراچی منتقل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زید منیر 25 مئی کو لاپتا ہوا تھا اور 27 مئی کو اس کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس نے زید منیر کو اس کے رشتے داروں کے حوالے کردیا جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی