i پاکستان

کراچی، رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست پر پولیس کو نوٹس جاریتازترین

March 28, 2024

سیشن جج جنوبی کراچی نے مسلم لیگ ن کے ر ہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف کراچی میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست پر سماعت کی ہے۔سیشن جج جنوبی کراچی نے ایس ایچ او پریڈی پولیس اسٹیشن اور ایس پی کمپلین سیل کو نوٹس جاری کر دیا۔سیشن جج جنوبی نے فریقین سے 30مارچ تک جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ 25مارچ کورانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو قتل کی دھمکیاں دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی