کراچی ٹرانسپورٹ انتظامیہ کے ٹریفک پولیس سے مذاکرات ناکام، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد اور کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن نے بھاری جرمانوں اور کریک ڈائون کے خلاف ہڑتال کا آغازکردیا۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کیلئے احتجاج کا آغازکیا جارہاہے ۔انتظامیہ کے مطابق ٹریفک پولیس کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے۔انتظامیہ نے کہا کہ متعدد بسوں پر بھاری چالان کیے گئے ہیں،جرمانوں کے بعد گاڑیوں پر پولیس یکم جولائی سے کریک ڈائون کرنے جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی