i پاکستان

کراچی، ٹرین کی زد میں آکر شخص جاں بحق، نالے سے نومولود کی لاش برآمدتازترین

August 25, 2026

کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ متوفی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹائون میں اٹک پمپ کے قریب نالے سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔چھیپا حکام کے مطابق نومولود کی لاش نالے کے قریب سے ملی جسے ضروری کارروائی کے لئے منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں واقعات سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی