i پاکستان

کراچی، رینجرز کا آپریشن، قادرو گروہ کے 3 ملزمان گرفتار،5 موبائل فون، نقدی اور 2 موٹرسائیکل برآمدتازترین

April 27, 2026

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے آپریشن کرتے ہوئے قادرو گروہ کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے 5 موبائل فون، نقدی اور 2 موٹرسائیکل برآمدکرلئے گئے، جبکہ قادراور اسکا گروہ لیاری، گارڈن، سی ویو، ملیر سمیت مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے 70 سے زائد موٹرسائیکل اور 250 موبائل فون چھیننے کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزمان نے وارداتوں سے رقم 35 لاکھ روپے تک وصول کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے علاوہ ازیں ملزم غلام قادر غیر قانونی اسلحہ خرید و فروخت میں بھی ملوث نکلا۔ترجمان رینجرزکا کہنا تھا کہ حارث عرف گولڈن چھینی گئی موٹرسائیکلوں کے پرزے فروخت کرتا تھا، گرفتار ملزمان مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی