کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے معمر راہگیر دم توڑ گیا۔حادثہ بلدیہ گلشن غازی روٹ جی سیون پرانے سٹاپ کے قریب پیش آیا، ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری موقع پر دم توڑ گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 60 سالہ الہی بخش کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ ٹرک کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی