i پاکستان

کراچی، ٹرٹل بیچ پرجوے کا بڑا اڈہ چلنے کا انکشاف، خاتون سرغنہ سمیت 40 ملزمان گرفتارتازترین

April 13, 2026

کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے ماڑی پور میں ٹرٹل بیچ پر واقع ایک ہٹ میں جوے کا بڑا اڈہ چلنے کا انکشاف ہوا، جس پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خاتون سرغنہ سمیت 40 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق تھانہ ماڑی پور پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ملزمان کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سٹہ آرگنائزر زبیدہ عرف ادیبہ بھی شامل ہے، جو مبینہ طور پر اڈے کی سرپرستی کر رہی تھی اور کراچی میں جوا سٹے کے حوالے سے انتہائی مطلوب تھی۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے نقد رقم(ڈرا منی اور گیمبلنگ سے متعلق دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی