i پاکستان

کراچی سے لاہور جانیوالے ٹرین قافلے میں سوار (ن)لیگی کارکن انتقال کرگیاتازترین

October 21, 2023

کراچی سے جانے والے ٹرین کے قافلے کاروان نواز شریف میں سوار ایک لیگی کارکن انتقال کرگیا۔ متوفی کارکن کی شناخت 60 سالہ کرامت کے نام سے کی گئی ہے۔ لیگی رہنما محمد زبیر کے مطابق کارکن محراب پور جنکشن کے قریب ٹرین میں اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔ متوفی کرامت شہباز گوٹھ سپر ہائی وے کراچی کا رہائشی تھا جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کردی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی