i پاکستان

کراچی سے نیپال کیلئے بک پوسٹل پارسل سے 3 لاکھ بھارتی روپے برآمدتازترین

October 04, 2023

کسٹمز نے کراچی سے نیپال کیلئے بک پوسٹل پارسل سے 3 لاکھ بھارتی روپے برآمد کرلیے۔ کسٹم ذرائع کے مطابق کتابوں پر مشتمل پارسل غیر ملکی کوریئرکمپنی سے نیپال کیلئے بک کیا گیا تھا۔ کسٹمز ذرائع نے بتایا کہ پارسل کوچیک کیا تو کتابوں کو کاٹ کر اس میں بھارتی کرنسی چھپائی گئی تھی، کرنسی اسمگلنگ کیلئے اس طرح کا طریقہ پہلی بار سامنے آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی