i پاکستان

کراچی ، شادی کی تقریب میں جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،ملزم گرفتارتازترین

April 20, 2026

کراچی کے علاقے گلشن معمار کے قریب دھنی بخش گوٹھ میں شادی کی تقریب میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران رشتہ داروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس پر دیگر رشتہ داروں نے مداخلت کرکے صلح کروادی، جس کے بعد جھگڑا ختم ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ جھگڑا ختم ہونے کے باوجود اگلے دن ایک فریق نے اچانک آکر دوسرے فریق کے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جلال گل اور بہرام گل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں نعمان، محمد ارشاد، مشرنگ خان اوروطن گل شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے فائرنگ میں ملوث واصف نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور اور ایک 9ایم ایم پستول برآمد کرلی گئی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی