i پاکستان

کراچی‘ شوہر کے ساتھ آفس جانے والی خاتون پر موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیاتازترین

September 19, 2026

شوہر کے ساتھ آفس جانے والی خاتون پر موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ آفس جارہی تھی کہ راستے میں ایک موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا۔پولیس نے بتایا کہ خاتون شارع فیصل پر دفتر میں ملازمت کرتی ہے، صبح خاتون کا شوہر اس کو آفس چھوڑنے جارہا تھا تو راستے میں واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف درج کیا گیا ہے جب کہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کی ویڈیوز حاصل کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی