i پاکستان

کراچی شہر کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو طلب کروں گا، کامران ٹیسوریتازترین

August 21, 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی بارش کے دوران ہم نے 2300 افراد کو ریسکیو کیا ،کراچی شہر کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو طلب کروں گا ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ شہر کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے۔ مختلف علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی۔ مختلف علاقوں میں خاندان گھروں کی چھتوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں گھروں کی چھتوں پر رہنے والے ہمیں اپنی لوکیشن بھیجیں۔گورنرہائوس سے ٹیمیں ان تک کھانا اور پانی پہنچائیں گے۔ اس وقت ساڑھے چار ہزارسے زائد افراد چھتوں پر پناہ گزین ہیں۔ مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو طلب کروں گا۔ نقصان کے ازالے کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے کچن اور پورے گھر میں پانی بھرا ہوا ہے۔ نالوں کی صفائی نہیں ہوئی تو مل کر کام کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی