i پاکستان

کراچی، شہری سے ڈیجیٹل کرنسی چھین لی گئی، ملزمان نے اکائو نٹ سے 8600 ڈالر نکلوالیےتازترین

April 24, 2026

کراچی ائیرپورٹ کے قریب شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئی ۔متاثرہ شہری کے والد کے مطابق ان کا بیٹا گزشتہ رات لاہور جانے کے لیے گھر سے نکلا، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پیٹرول ڈلوانے کیلئے رکا تو پیٹرول پمپ پر ڈبل کیبن گاڑی میں چار افراد نے اسلحے کے زور پر بیٹے کو اپنی گاڑی میں بٹھالیا۔شہری کے مطابق ملزمان بیٹے کو گاڑی میں ایک گھنٹے سے زائد وقت تک گھماتے رہے ، بیٹے کے ڈیجیٹل اکائو نٹ سے 8 ہزار 600 ڈالر نکال لیے ۔ اس کے علاوہ موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی چھین لیا جس کے بعد بیٹے پر تشدد کرکے کورنگی کے علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ شہری کے والد کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ تھانے نے اب تک درخواست بھی وصول نہیں کی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی