i پاکستان

کراچی، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جعلی نمبر پلیٹ لگی کار پکڑی گئی، ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درجتازترین

June 13, 2025

کراچی میں آرام باغ پولیس نے سیف سٹی کے کیمروں کی نشاندہی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ٹویوٹا کرولا کار کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او آرام باغ شاہ فیصل نے بتایا کہ نشاندہی کے بعد ایمرجنسی رسپانس وہیکل (ای وی ایس) پولیس موبائل کے ذریعے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی کار کو پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ریڈ زون میں سندھ اسمبلی کی عمارت کے قریب سے ٹویوٹا کرولا کار جس پر جعلی سرکاری نمبر جی ایس 0621 لگی ہوئی تھی جیسے ہی وہاں سے گزری وہاں موجود ای وی ایس پولیس موبائل میں تعینات عملے نے کار روک کر اس کے ڈرائیور محمد عباس کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ مذکورہ سرکاری نمبر نسان کار کو الاٹ کیا گیا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی