i پاکستان

کراچی، سکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین سے 6 کروڑ 35 لاکھ روپے لیکر فرارتازترین

September 20, 2023

 نجی سکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین سے 6 کروڑ 35 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا سے نجی سکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین لے کر فرار ہوگیا، جس میں 6 کروڑ 35 لاکھ روپے تھے۔ بعد ازاں کیش وین عوامی کالونی سے لاوارث حالت میں کھڑی ملی۔ ملزم سکیورٹی گارڈ کو چھوڑ کر کیش وین لے کر فرارہوا ۔ عوامی کالونی کے علاقے سے ملنے والی گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لے کر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق کیش وین کا ڈرائیور اپنے ساتھیوں کے ساتھ کار میں فرار ہوا۔ واقعے سے متعلق اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی