i پاکستان

کراچی سمیت پورے سندھ نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ایک بار پھر شکست دے دی، بلاول بھٹوتازترین

November 06, 2023

چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے جیالے امیدواروں کو مبارک باد پیش کی ہے ، بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر مرتضی وہاب، سلمان عبداللہ مراد اور ڈپٹی میئر سکھر ارشد مغل کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے سندھ نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ایک بار پھر شکست دے دی، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، اب انشا اللہ 8فروری کو بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت نوشتہ دیوار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی