کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹائون کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دس دکانیں جل کرخاکستر ہوگئیں۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں پڑا ہوا سارا سامنا خاکستر ہوگیا۔آگ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئیں، کافی دیر کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئی، دکانوں کے مالکان بھی موقع پر پہنچ گئے اور جلتے دکانوں کو دیکھ کر روتے رہے۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی