i پاکستان

کراچی، سٹریٹ کرائم میں ڈھائی ماہ میں 11 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹتازترین

March 12, 2026

کراچی میں پولیس اقدامات اور سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے باوجود جرائم پر قابو نہ پایا جاسکا، رواں سال کے ابتدائی ڈھائی ماہ کے دوران سٹریٹ کرائم کی 11 ہزار 525 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق اس عرصے میں شہریوں کو 7 ہزار 847 موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا جبکہ 3 ہزار 158 شہریوں سے موبائل فونز چھین لیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی ڈھائی ماہ میں 371 گاڑیاں چوری یا چھینی گئیں، اس کے علاوہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت اور دیگر واقعات میں 96 افراد کو قتل کردیا گیا۔دوسری جانب کراچی پولیس بھتہ خوروں کے خلاف بھی موثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، رواں سال اب تک بھتہ خوری کے 52 مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی