i پاکستان

کراچی، سرجانی ٹائون واقعہ کے بعد اسپتال میں زیر علاج زخمی بچی بھی جاں بحق،تعداد چار ہوگئی ، خاندان کا سربراہ گرفتارتازترین

September 15, 2026

کراچی میں سرجانی ٹائون میں گھر سے شدید زخمی حالت میں ملنے والی 16 ماہ کی بچی بھی دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہوگئی جس کے بعد گھر سے ماں اور بچوں کی لاشیں ملنے کے بہیمانہ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی ، جبکہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق سرجانی ٹان میں پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے میں ماں اور دو بچوں کی لاشیں موقع پر ہی ملیں جبکہ ایک بچی شدید زخمی حالت میں ملی تھی، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 16 ماہ کی زخمی بچی اشمیرہ دورانِ علاج جناح اسپتال میں جاں بحق ہو گئی ۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت مہوش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچوں میں 5 سالہ حسنین اور 6 سالہ کشمیرہ شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس نے خاتون کے شوہر سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کو دیئے گئے بیان میں شوہر نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے سیٹھ کو چھوڑنے گیا ہوا تھا، اور جب وہ واپس گھر لوٹا تو کوئی دروازہ نہیں کھول رہا تھا۔شوہر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو بھی کافی آوازیں دیں لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں ملا۔ پولیس واقعے کے تمام پہلوں سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی