کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں مبینہ گھریلو ناچاقی پر بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل کردی گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ کرسچن قبرستان کے قریب سرجانی ٹائون سیکٹر 51 میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ مصباح موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں مقتولہ کا شوہر سلمان ملوث ہے جس نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کی، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل سرجانی ٹاون میں ہی شوہر کے بہیمانہ تشدد سے 18 سالہ مصباح دم توڑ گئی تھی، واقعے کا مقدمہ سرجانی ٹاون پولیس نے والدہ کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی