i پاکستان

کراچی، تاجر کو بھتے کی کال موصول، لاکھوں کا مطالبہتازترین

February 13, 2026

کراچی کے علاقے صدر میں پولیس کے دعووں کے باوجود بھتہ خور ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ،صدر الیکٹرانک مارکیٹ کے تاجر عرفان ظہور کو گینگ وار کے نام پر غیر ملکی نمبروں سے بھتے کی کالز موصول ہوئی ہیں، جس پر تھانہ پریڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مدعی عرفان ظہور کے مطابق یکم فروری کو انہیں واٹس ایپ پر ایک غیر ملکی نمبر سے کال آئی جس میں فون کرنے والے نے اپنا تعارف گینگ وار کے کارندے کے طور پر کرایا اور 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔تاجر کی جانب سے فون بند کرنے پر ملزم نے مختلف نمبروں سے بار بار کالز کیں اور فون اٹینڈ نہ کرنے پر واٹس ایپ پر صوتی اور تحریری پیغامات بھیجے، جن میں دھمکی دی گئی کہ "فون اٹھا ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا۔پولیس نے عرفان ظہور کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی