i پاکستان

کراچی، تاجر سے ایک کروڑ بھتہ مانگنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتارتازترین

June 28, 2025

کراچی کے تھانہ سچل کی حدود میں تاجر سے ایک کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی شعیب کے مطابق ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم نے بھتہ نہ دینے پر بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکی دی، نہ دینے پر دھمکی دی بچوں کو اغوا کرنے کے بعد 5 کروڑ دینے ہونگے۔ اس سے قبل کراچی میں رسالہ پولیس نے سنگین واردارتوں اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا۔ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فورسز کے جوان کو اغوا تشدد کے بعد شہید کردیا تھا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریلی میں فائرنگ کرکے درجنوں افراد کو قتل اور زخمی کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لیاری گینگ وارکے کارندوں کو بھی قتل کرتا تھا، ملزم کو اسلحہ سیاسی جماعت فراہم کرتی تھی، ملزم دوہزار چودہ میں ایران کے راستے ترکی فرار ہوا اور 2019 میں وطن پہنچا، ملزم کے خلاف مقدنہ درج کرلیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی