i پاکستان

کراچی  ،تالا توڑ گروپ کی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوریتازترین

August 18, 2026

کراچی میں تالا توڑ گروپ نے ایک دکان سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری کرلئے ۔تفصیل کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں پیش آیا جہاں ملزمان نے دکان کے تالے توڑ کر ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری کرلئے ۔اس حوالے سے پولیس کا کہناہے کہ چوری کے سامان سے بھری گاڑی شاہ لطیف ٹائو ن سے برآمد کرلی گئی۔پولیس حکام کے مطابق کارروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی