i پاکستان

کراچی، تین بچوں کا باپ گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحقتازترین

June 18, 2025

کراچی کے علاقے محمود آباد منظور کالونی کا رہائشی تین بچوں کا باپ گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے محمودآباد منظور کالونی سیکٹر سی عید گاہ چوک پنجاب روڈ خان زادہ بلڈنگ کے عقب والی بلڈنگ میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عامر جدون عرف ٹھوسہ ولد اورنگزیب جدون کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے عامر کے ورثا نے پولیس کارروائی کروانے سے انکار کر دیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے، متوفی تین بچوں کا باپ تھا جس میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے، آبائی تعلق پشاور سے تھا۔متوفی کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز عصر گھر کے قریب القبا مسجد میں ادا کی گئی جبکہ شیرشاہ قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی