شہر قائد کراچی میں تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر چڑھ گئی، 2افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے ، افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے ناگن پل کے قریب پیش آیا جہاں بے گھر افراد سڑک کنارے بنے فٹ پاتھ پر سو رہے تھے کہ ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ان پر چڑھ دوڑی، حادثے میں 2افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3شدید زخمی ہوئے،حادثے کے اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا جس کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی