i پاکستان

کراچی، تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار شہری کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار، ٹینکر ضبطتازترین

June 24, 2025

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔منگل کی صبح شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نمبر ٹی ایل ای 775 کی زد میں آکر موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبر پر کے ای زیڈ 2146 پر سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔خوفناک حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 27 سالہ محمد فسیح ولد عبدالباسط کے نام سے کی گئی جو لانڈھی بھٹو نگر کا رہائشی تھا۔ایس ایچ او شرافی گوٹھ راو خالد نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے واٹرٹینکر کے ڈرائیورطاہر خان ولد سید محمود کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا جبکہ واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔گرفتار ڈرائیور کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ متوفی شخص کے اہلخانہ کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی