i پاکستان

کراچی ،تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل دیاتازترین

April 17, 2026

کراچی میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل ڈالا، ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ رات ساڑھے 10 بجے کے قریب پیش آیا جب ایک بے قابو تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ دانش اور 20 سالہ مبشر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان آپس میں گہرے دوست تھے اور لانڈھی فیوچر موڑ کے رہائشی تھے، ٹریلر کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں نوجوانوں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دار ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی شناخت انور حسین کے نام سے ہوئی ہے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے حادثے میں ملوث ٹریلر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے تاہم ڈرائیور کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی