کراچی میں ساتھی کے بھائی پر تشدد کے خلاف خواجہ سرئواں نے گلستان جوہر تھانے پر زبردست احتجاج کیا۔تفصیل کے مطابق گلستان جوہر پولیس اسٹیشن میں خواجہ سرائوں نے زبردست احتجاج کیا، مطالبات تسلیم کیے جانے پر انھوں نے اپنا احتجاج ختم کیا، جو کئی گھنٹے تک جاری رہا تھا۔احتجاج اس وقت ختم کیا گیا جب تشدد کا نشانہ بننے والے خواجہ سرا کے بھائی کے علاج کی رقم ادا کی گئی۔خواجہ سرا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک خواجہ سرا کا بھائی ویلڈنگ کا کام کرتا تھا، جسے ایک دکاندار نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا، 15 پر اطلاع پر پولیس پہنچی اور ایک شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا۔پولیس نے خواجہ سرائوں کو ایف آئی آر درج کرنے اور مزید افراد کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم بعد ازاں پولیس کی جانب سے دونوں پارٹیوں میں صلح کرا دی گئی، اور زخمی شخص کے علاج معالجے کے اخراجات بھی ادا کر دئیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی