کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون تھانے میں عدالتی حکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سرجانی ٹاون میں اگست 2022 میں عمارت گرنے کی تحقیقات میں ایس بی سی اے کے افسران، اہلکار اور بلڈنگ کا مالک ذمہ دار قرار دیے گئے تھے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق سرجانی سیکٹر 4 ڈی میں اگست2022 میں عمارت گری تھی، عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمارت گرنے کی انکوائری میں ایس بی سی اے افسران اور بلڈنگ کا مالک ذمہ دار قرار پائے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی