i پاکستان

کراچی،الیکشن ٹریبونل کا پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی کی اپیل سننے سے انکارتازترین

January 01, 2024

جسٹس ارشد حسین پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی کی اپیل سننے سے انکار کر دیا،فردوس شمیم نقوی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے، فردوس شمیم نقوی کی اپیل اب جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل بنچ سنے گا،واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی این اے 236سے مسترد ہوئے تھے،دوسری جانب جسٹس خان حسین تنیو پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 86کے امیدوار مظہر جونیجو کی اپیل پر الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کر دیا، آزاد امیدوار مظہر جونیجو کے کاغذات نامزدگی تائیدد کنندہ کے دوسرے حلقے چھوڑنے کے باعث مسترد ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی