کراچی میں کرنٹ لگنے سے کراچی میں 2 گدھے ہلاک ہو گئے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے منگھوپیر، سلطان آباد میں بارش کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے دو گدھے مر گئے۔کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات رک نہیں سکے، بتایا جا رہا ہے کہ بارش کے دوران سڑک پر پانی جمع ہوا تھا، اس دوران زیر زمین پھیلی ناقص کیبل سے کرنٹ پھیل گیا۔کراچی میں سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال دیے، بارش شروع ایک محنت کش گدھا گاڑی پر سڑک سے گزر رہا تھا تو اس کے دونوں گدھے کرنٹ لگنے سے مر گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک عملے نے غیر محفوظ طریقے سے زیر زمین کیبل بچھائی تھی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق کے الیکٹرک حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی